Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی معیشت سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ

پاکستان کی معیشت سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ آگیا ہے۔

ایف بی آر اور مشاورتی کمپنی کارنداز کے درمیان ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

ایف بی آر نے معاہدے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن ہے، کارنداز پاکستان ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن میں معاونت کرے گی۔

 ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور محصولات بڑھائے جا سکیں گے۔

چیئرمین ایف بی آ ر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے ایف بی آر کی کارکردگی میں مزید بہتر ی آئے گی۔

Exit mobile version