سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے جامع پلان طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اور مہنگی ہوگی، عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سولر پینل دیں حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے، کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے، آڑھتی اور ملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے، ڈریپ ایریکیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ڈرپ ایریکیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، لاگت میں کمی اور فصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔
