گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹرتیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔
فروری میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے۔
جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصد کم ہے۔
جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 1397.19 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
