کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 36.73 فیصد، پیاز19.58 فیصد، آلو4.02 فیصد، لہسن 2.87 فیصد، دال ماش 1.25فیصد، آٹا 1.02 فیصد، چینی 0.95 فیصد، دال مسور0.86 فیصد، اور ڈیزل کی قیمت میں 0.60 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد، شرٹنگ 0.74 فیصد، بیف 0.53 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.48 فیصد، مٹن 0.42 فیصد، سرسوں کاتیل 0.40 فیصد، اری چھ نوچاول 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.14 فیصد، اورجارجٹ کی قیمت میں 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.83 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
