Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کر کے دکاندار اوپن مارکیٹ ازخود قیمتیں وصول کرنے لگے۔

سرکاری لسٹ میں آلو کی قیمت 40، پیاز 170، ٹماٹر 150، لہسن 450، ادرک 510 روپے جبکہ سبز مرچ 170، پھول گوبھی 110، کھیرے 85 روپے، شملہ مرچ 225 روپے فی کلو میں مقرر کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آلو 80 سے 100 روپے کلو، پیاز 250 روپے سے 300 ، کھیرے 120 روپے، ٹماٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہے ہیں۔

لہسن 550 روپے، ادرک 750 روپے، شملہ مرچ 250 روپے کلو میں جبکہ بینگن 150 روپے، گاجر 70 روپے، مٹر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب چکن کی فی کلو قیمت میں 50 سے 70 روپے اضافہ ہوا، چکن فی کلو 650 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

Exit mobile version