پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 95 ہزار 645 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری طرف سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تواصل ویب کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 262.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 240.34، 18 قیراط 196.65 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.42 ریال رہی۔
