پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی فروخت پر ایک بار پھرمارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزارت خزانہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔
خط میں بجلی کی قیمت، شرح سود اور کراچی انٹربینک آفرڈ ریٹ، لیبر کی لاگت اور فرنچائز کی فیس میں اضافے کو مارجن بڑھانے کے مطالبے کا جواز بنایا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ سیلز ٹیکس کی بحالی اور ڈیلرز مارجن بڑھائے جانے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2023 میں بھی ڈیلرز نے مارجن میں فی لیٹر 7 روپے کا اضافہ کرایا تھا۔
