Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے  ہیں۔

 جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہو گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اس کے علاوہ جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 اور31 مارچ کو سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیز، ٹیکس وصولی کیلئے بینک برانچز کھلی رہیں گی، ٹیکس دہندگان کو ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version