Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیلوٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری رواں سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Exit mobile version