ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 46 پیسے سستا ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 27 پیسے پر مستحکم رہا تھا۔
