Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا بڑا بیان آگیا

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا بڑا بیان آگیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔

مصدق ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں۔

 وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔

Exit mobile version