Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی؛ حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت کی جانب سے گاڑی مالکان کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اور پاکستان کسٹمز کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے جس کے تحت موٹروے پولیس بھی اب نان کسٹم گاڑیاں پکڑ سکے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم او یو  کا مقصد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نقل و حمل کو روکنا ہے، ایم او یو کے تحت موٹرویز پر اسمگل شدہ سامان کی ترسیل کو بھی روکا جائے گا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) سعد اختر بھروانہ اور پاکستان کسٹمز سے عائشہ بشیروانی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

Exit mobile version