Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑے ٹیکس دہندگان و برآمد کنندگان کیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2023 کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ٹیکس سال 2023 کیلئے پاکستان آنر کارڈ اسکیم متعارف کرا دی گئی ہے۔

وزیراعظم سے حال ہی میں ایوارڈ وصول کرنے والے ٹاپ ٹیکس دہنندگان کو آنر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کیلئے سہولیات و مراعات دی جائیں گی، ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ کے تحت ہر کیٹگری کے ٹاپ دہنندگان کو مراعات حاصل ہونگی۔

اسی طرح نو بڑے برآمد کنندگان کو بھی آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے، ٹاپ ٹیکس پئرز کو تمام ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاونجز تک رسائی ملے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگریشن کاونڑ پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی اور پاکستان آنر کارڈ رکھنے والوں کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آنر کارڈ رکھنے والوں کو وزیراعظم کے ساتھ سالانہ ڈنر پر مدعو کیا جائے گا۔

Exit mobile version