Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں کی جانب سے سولر پینل کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے باعث قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔

ضرورت سے زیادہ سولر پینلز کی سپلائی کے باعث مارکیٹ پر چین کی گرفت حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے جس کا امریکہ اور یورپ کے مینوفیکچررز مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازے کے مطابق عالمی سطح پر سولر پینل کی سپلائی اس سال کے آخر تک 1,100 گیگا واٹ یا موجودہ طلب سے تین گنا زیادہ ہو جائے گی۔

اندازے کے مطابق 2023 میں اسپاٹ مارکیٹ پر قیمتیں پہلے ہی نصف تک گر چکی ہیں اور 2028 تک ان میں مزید 40 فیصد کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سولر پینلز کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، مارکیٹ میں اس وقت سات سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت دو لاکھ روپے تک گری ہے۔

Exit mobile version