Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے ٹرانسفر کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم پیشرفت

گاڑیوں کے ٹرانسفر کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم پیشرفت کر دی گئی ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ نے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو تمام سروسز کی ایک پلیٹ فارم کے تحت ڈیجٹل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او این آئی ٹی بی بابر ماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں خط و کتابت کے علاوہ زمین منتقلی اور گاڑیوں کی ٹرانسفر بھی ڈیجیٹل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے کیلئے فنڈز ورلڈ بینک فراہم کرے گا، وزارت آئی ٹی نے ڈیپ پراجیکٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، تاجروں کو تمام  سہولیات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تعاون سے فراہم کی جائیں گی۔

بابر ماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی یہ کام نیشنل آئی ٹی بورڈ اور نادرا کے تعاون سے کرے گی، وزارت آئی ٹی اورعالمی بینک کے درمیان رواں ماہ معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔

Exit mobile version