Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ذخائر یورو بانڈ کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

بینکوں کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔

Exit mobile version