Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2023 کی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13.083 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

مارچ 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

Exit mobile version