پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت 30 اپریل کو پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے گی۔
