سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مدد سے سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سولر پینلز پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے، ہمیں بجلی کی چوری روکنا ہوگی، لائن لاسز کو بھی کم کرنا ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ’سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ‘ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پالیسی کے تحت مینوفیکچررز کو 10 سال کیلئے کچھ مراعات دی جائیں گی، جس میں لوکلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے تیار سامان کی درآمد پر ٹیرف کا نفاذ بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ جیسے جیسے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگوں کا رجحان سولر پینل کی طرف کافی حد تک بڑھ رہا ہے۔
