Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی لانے کیلئے پوری کوشس کر رہے ہیں، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 4 سے 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو سولر پینل دیں گے، پہلے 100 یونٹ تک بجلی فری کریں گے، جس کے بعد 200 اور پھر 300 یونٹ تک فری بجلی دیں گے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا، آٹے کی فی کلو قیمت 40 روپے کم ہوئی، روٹی اور نان بھی سستے ہوئے اور کسانوں کیلئے 400 ارب کا پیکج لا رہے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولرسسٹم دینے کا اعلان کیا تھا، پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم ملیں گے۔

Exit mobile version