گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے اپنی گاڑی اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے اوشن ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی جس سے اس گاڑی کی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح اوشن ایکس 7 فیوچر سینسکی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہو گا۔
