غیر رجسٹرڈ گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنے اسٹاف پر نظر رکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے کرائم اور منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں 1 ہزار 22 ایف آئی آر اور 1500 کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا، 236 کلو آئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے لیگا، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلیں، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف اشتہارات بھی دیے، جیکب آباد میں 2 خواتین پکڑی گئی جو منشیات سپلائی کر رہی تھیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اس سے قبل مکیش کمار چاولہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئی تھیں۔
