آٹے کی فی کلو قیمت میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی گندم مارکیٹ میں آتے ہی آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے تک کی کمی آگئی ہے۔
فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک کی کمی کے بعد دو ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، میدے کے 50 کلو بوری کی قیمت میں 1500 روپے تک کمی آئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں چکی کا آٹا بھی 160 روپے سے کم ہو کر 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
آٹے کی قیمت کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے آٹا 150 تھا اب 100 روپے ہے اس کی قیمت کو آئندہ سیزن تک فکس کریں، گھی کی قیمت بھی کم از کم 100 روپے کم کریں۔
