سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے علاوہ کسی گاڑی پر کوئی رعایت کا اعلان نہیں کیا۔
صارفین سوزوکی کلٹس کا بنیادی ویرینٹ 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ جبکہ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے۔
اس کے علاوہ سوزوکی کلٹس کا ٹاپ ویرینٹ وی ایکس ایل ، اے جی ایس 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ قیمتیں یکم مارچ 2024 سے لاگو ہیں۔
