سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں کے حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آ گئی، مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گر گئے ہیں۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں، صرف 6 ماہ میں سولر پینل قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں۔
