سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے،2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت اب 37 روپے فی واٹ ہوگئی ہے۔
پچھلے 6 مہینوں میں قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد کمی دیکھی گئی، یہ کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔
5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک گری جبکہ سسٹم کی مجموعی قیمت میں 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ انورٹرز اور بیٹریوں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔
