Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں رواں ہفتے سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صرف 15 دن میں چکن کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی ہوگئی، جس سے گوشت 800 روپے سے کم ہو کر 400 روپے کلو پر آگیا ہے۔

پولٹری مالکان کا کہنا ہے کہ مرغی میں بیماریوں کی منفی افواہوں سے مارکیٹ کریش ہوئی جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے باعث شہری بہت خوش ہیں۔

Exit mobile version