کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران اے اور بی برینڈ کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اے برینڈ کا تیل فی لیٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 اور اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح بی برینڈ کا گھی اور تیل فی لیٹر70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ملک سے چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2024 تک کی مدت میں برآمدات کا حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.57 فیصد زیادہ ہے۔
