پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے زیراثر پاکستان میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پاکستان میں یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
