Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا انڈس موٹرز پہلے مرحلے میں 50 جیپ ایکسپورٹ کرے گا، ٹیوٹا انڈس کی فارچونر جیپ پہلے مرحلے میں ایکسپورٹ کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹیوٹا انڈس کی ہائبرڈ کرولا کراس ایکسپورٹ کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا انڈس نے 100 ہنر مند بھی تربیت کیلئے ٹیوٹا جاپان بھجوائے ہیں، ٹیوٹا جاپان میں پاکستانی ہنر مند بہترین ماہرانہ صلاحیتوں کے حامل قرار دیے گئے۔

اس سے قبل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئی تھیں۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پیش کی تھیں۔

Exit mobile version