پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
ہونڈا موٹرسائیکلز کو پاکستانی عوام کی فرسٹ چوائس کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، ہونڈا موٹرسائیکلز اپنی پائیداری اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔
کمپنی کی دو موٹرسائیکلز سی ڈی 70اور سی جی 125 کا شمار پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں کیا جاتا ہے۔
حالیہ عرصے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے اور دیگر عوامل کے پیش نظر ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ حد کو چھو رہی ہیں۔
اس وقت سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔
