Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version