Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version