Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 100 روپے اضافے سے 700 روپے کلو پر پہنچ گیا، زندہ مرغی 30 روپے مہنگی ہو کر 464 روپے کلو پر پہنچ گئی۔

سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن نے مرغی مہنگی ہونے کی وجہ ٹیکسز اور ہیچری والوں کو قرار دے دیا ہے۔

صدرساؤتھ زون سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن ملک ظریف کا کہنا ہے کہ چوزہ فروخت کرنے والے 70 روپے کا چوزہ 170 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، حکومت ہیچری مالکان کو سستا چوزہ فروخت کرنے پر مجبور کریں۔

Exit mobile version