پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے، ڈیزل ساڑھے 8 روپے تک کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔
قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
