ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ہفتہ بھر 280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ) انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔
