اسلام آباد: وزیراعظم کے اعلان کے ساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پلان پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر معاشی ٹیم کے ساتھ وزیر اعظم کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام وزارتوں کو دیے گئے اہداف کے لئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے ساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پلان پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے، معاشی پلان میں اہم اہداف طے کرنے سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزراء نے وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ دی، وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع پی ایم آفس کے مطابق ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدنی میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
