Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’تاجروں سمیت ہر ایک کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا‘

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ تاجروں سمیت ہر ایک کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ متاثر ہونے سے جہاں ملک بھر میں کاروبار متاثر ہوا ہے اس کے اثرات کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بھی پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرن اوور کے باعث امپورٹ کم ہونے کا تاثر غلط ہے، تاجروں کی ہڑتال سے امپورٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، تاجروں سمیت ہر ایک کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

قیصر شیخ نے کہا کہ ہڑتال کے حوالے سے تاجروں سے مشاورت کریں گے، ان کے تحفظات کو دور کریں گے، آج بھی جو ملک میں ٹیکس جمع ہو رہا ہے وہ بہت کم ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ یورپی شپنگ کمپنی سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر ایم او یو پر اگلے ماہ تک دستخط ہوجائیں گے، دنیا کا کوئی ملک ٹیکس دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکا، ٹیکس امیروں پرلگایا ہے۔

Exit mobile version