Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر کام جاری ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر کام جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر پر وزیر خزانہ نے کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے ستمبر میں پاکستان کیلئے پروگرام کی منظوری کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر کام جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کام کررہی ہے، بعض حلقوں میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

Exit mobile version