Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

کامیاب امیدوار کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔

اسامی کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔

Exit mobile version