Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری میں مزید تاخیر

عالمی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

پاکستانی وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کیلئے پر امید ہے۔

حکومت چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے 12 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ رول اوور کرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کو مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست بھی دیدی ہے، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔

پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے، پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈپازٹس ہیں۔

اس حوالے سے حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سمیت 4.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اس کے علاوہ ہے۔

Exit mobile version