موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی بہترہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی، پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونےکا سبب ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا ایک سبب ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اگر پاکستان بین الاقوامی سطح پر قرض لیتا ہے تو عالمی سرمایہ کاروں کو کم منافع ادا کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ دوست ممالک سے اس ریٹنگ پر قرضوں کا اصول بھی آسان ہوجائے گا۔
