نیب نے جنوری سے جولائی 2024 میں 7 ارب روپے کی رقم جمع کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیب بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر کے بھاری رقوم برآمد کر چکا ہے، نیب نے 2.1 ارب، 30 کروڑ، 34 لاکھ، 1 ہزار 48 روپے وفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے 25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائے جبکہ نیب نے 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائے۔
اعلامیے کے مطابق نیب نے 5 لاکھ روپے واگزار کرا کر کے پی حکومت کے خزانے میں جمع کرا دیے جبکہ نیب نے 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے حکومت بلوچستان کے خزانے میں جمع کرا دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں کو 4 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی جبکہ نیب نے مختلف تحقیقات، پلی بارگینز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں۔
