Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 13.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی، نئی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Exit mobile version