Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 427 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 127 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 36 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 80 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,010 جبکہ کم ترین سطح 81,107 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version