وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، ملک میں پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، امید ہے آئی ایم ایف نئے پروگرام کی منظوری دے گا، سی پیک فیز ون انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا، سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم کی گئی۔
