عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ریلیف کا امکان ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھے جانے یا معمولی ریلیف دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک سستے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے 30 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ یکم اکتوبر سے لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 90 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے تناسب سے اوگرا 30 ستمبر کو کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 روز سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں دس روز کے دوران قیمتوں میں کمی اور اضافہ بھی ہوا، پاکستان میں قیمتوں کا تعین مکمل طور پر عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔
قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ پر وزارت وزیراعظم سے مشاورت کرے گی، وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
