Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 33 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 78 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,842 جبکہ کم ترین سطح 81,183 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version