زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اکتوبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
