پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 250 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 50 کروڑ 6 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 97 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,750 جبکہ کم ترین سطح 84,774 پوائنٹس رہی۔
